ترکی میں مزید 295 فوجی اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم جاری

ترکی میں مزید 295 فوجی اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم جاری
کیپشن: Image by Sputnik International

انقرہ : ترک حکام نے ملکی فوج سے وابستہ 295 مزید اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔

استنبول میں دفتر استغاثہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان افراد پر شبہ ہے کہ ان کے جلاوطن مذہبی رہنما فتح اللہ گولن سے روابط ہیں۔

ان فوجی اہلکاروں میں 3 کرنل، 8 میجر اور 1لیفٹیننٹ بھی شامل ہیں۔ انقرہ حکومت 2016 ءمیں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کا ماسٹر مائنڈ گولن کو ہی قرار دیتی ہے۔

اس کوشش کے بعد ترکی میں تقریبا 77 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا یا ان کے خلاف مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔