ایکواڈور میں7.5 شدت کا زلزلہ

ایکواڈور میں7.5 شدت کا زلزلہ

کویٹو : لاطینی امریکی ملک ایکواڈور میں 7.5 شدت کے زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اایکواڈور کے مشرقی علاقوں میں آنے والے زلزلے نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز مشرقی ایمیزون کے علاقے پیرو کی سرحد کے قریب تھا۔ ملکی حکومت نے ایمرجنسی ٹیموں کو چوکس رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ واضح رہے کہ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔