'پاکستان میرا ملک ہے لیکن بیوقوفوں کی طرح چھلانگ مار کر نہیں جاؤں گا'

'پاکستان میرا ملک ہے لیکن بیوقوفوں کی طرح چھلانگ مار کر نہیں جاؤں گا'
کیپشن: ہماری جماعت کی موجودہ حکومت کے خاتمے میں کوئی دلچسپی نہیں، پرویز مشرف۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

دبئی: پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ مجھے ایسی بیماری ہو گئی کہ میں ہل نہیں سکتا لیکن مجھے ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی ختم نہیں ہوئی بلکہ ری آرگنائز ہو رہی ہے اور ہدایت خیشگی اب پارٹی کے نئے چیئرمین ہوں گے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کی موجودہ حکومت کے خاتمے میں کوئی دلچسپی نہیں اور ہماری دلچسپی زرداری اور نواز شریف کو سیاست سے باہر کرنا ہے۔ انہوں نے پاکستان کو تباہ کیا اور اب پاکستان میں تیسری سیاسی قوت آ چکی ہے جس کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔

پاکستان واپسی کے سوال پر پرویز مشرف نے کہا کہ کیسے ہو سکتا ہے کہ پاکستان نہ جاؤں۔ پاکستان میرا ملک ہے لیکن بیوقوفوں کی طرح چھلانگ مار کرنہیں جاؤں گا۔ میری نظر میں اس وقت پاکستان میں سیاسی ماحول اچھا ہے اور میرے جانے کو سپورٹ کرتا ہے۔ موجودہ حکومت کی آدھی کابینہ تو وہی ہے جو میرے دور حکومت میں تھی۔