پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کی ٹاپ لیگ میں ہوتا ہے،سرویون رچرڈ ز

پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کی ٹاپ لیگ میں ہوتا ہے،سرویون رچرڈ ز
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

شارجہ :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کی ٹاپ لیگ میں ہوتا ہے جس سے ہر سال نئے باصلاحیت کھلاڑی پاکستانی ٹیم کو ملتے ہیں جس میں بلے باز اور بولرز شامل ہیں ۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پی ایس ایل ایک بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہے، یہاں بہترین کھلاڑی ایکشن میں نظر آتے ہیں، ہر سال یہاں فاسٹ پولنگ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، باصلاحیت کھلاڑی سامنے آتے رہیں تو ایونٹ کا مقصد پورا ہو جاتا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاسابقہ اسپنر حسن خان کا مستقبل بھی روشن ہے ۔دنیائے کرکٹ کے سابق لیجنڈ بلے باز نے کہا کہ میرے نزدیک ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کا بہت اہم ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ہے ۔اس میں دنیا کے بہترین کھلاڑی کھیلنے کے لئے آتے ہیں جو اسے دنیا کا بڑا ایونٹ بناتے ہیں ۔ دنیا کی ہر ٹیم اپنی ہوم گراﺅنڈ میں اپنے تماشائیوں کے سامنے کھیلنا پسند کرتی ہے اور یہی خواہش پاکستانی ٹیم کی ہے ۔

ویون رچرڈز نے کہا کہ کوئی بھی ساری زندگی اپنی کرکٹ دیار غیر میں کھیلنا نہیں چاہتا، ہر ٹیم چاہتی ہے کہ اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلتے ہوئے بھرپور حوصلہ افزائی حاصل کرے، بہتر ہے کہ پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہو جائے۔ ۔پاکستانی ٹیم کافی عرصہ سے اپنی ہوم سیریز یو اے ای میں کھیل رہی ہے تاہم اب پی ایس ایل اور دیگر ٹیموں کے دورہ پاکستان سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

حال ہی میں ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا ہے جو کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے خوش آئندہے ۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی مردوں کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہے ۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی جلد بحالی کے خواہاں ہیں۔

سابق ویسٹ انڈین کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے جتنے زیادہ میچز ہوں گے، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر اتنا ہی تیز ہوگا، پی ایس ایل میچز کے پاکستان میں انعقاد سے دنیا کو ہمیشہ مثبت پیغام جاتا ہے۔ ویون رچرڈ نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کے میچز کے دوران جب پاکستان جاتے ہیں تو انہیں لوگوں کی طرف سے بہت پیار اور عزت ملتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ پی ایس ایل کے ساتھ منسلک ہونے کے علاوہ گولف بھی کھیلتے ہیں ۔