دوسرا ون ڈے، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو6 وکٹوں سے شکست دیدی

دوسرا ون ڈے، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو6 وکٹوں سے شکست دیدی
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے انٹرنیشنل بلائنڈ کرکٹ سیریزکے دوسرے میچ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریزمیں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی .

واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا۔گرین شرٹس کی فتح میں مرکزی کرادار ٹیم کے کپتان نثارعلی کاتھا جنہوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 121 ناٹ آؤٹ کی اننگزکھیل کر 384 رنز جیسے بڑے ٹارگٹ کو 6 اوورز قبل ہی حاصل کرلیا بی آر سی گراؤنڈ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان نثارعلی نے مسلسل دوسرا ٹاس جیتا اور سری لنکا کوبیٹنگ کی دعوت دی ۔

f9bab401e55d76fca2457a4f9feb6deb

آئی لینڈر نے مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز بنائے پاکستان کیجانب سے سلو اوور ریٹ کے باعث سری لنکا کو پینلٹی کے مزید 18 رنزملے اور پاکستان کو384 رنز کا ہدف ملا سری لنکا کی جانب سے چمندا دیشپرایانے شاندار بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 102 گیندوں پر 13 چوکوں کی مددسے 138رنز اسکور کئے.

ان کے علاوہ دنیش ماؤونتھا نے 38 جبکہ رووان واسانتھا نے 30 رنز کی اننگز کھیلی پاکستان کی جانب سے محسن خان نے 29 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا 384 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے ٹیم کے کپتان نثار علی نے مرد بحران کاکردار اداکرتے ہوئے ایک اینڈ سے مسلسل رنزبنانے کاسلسلہ جاری رکھا اور پاکستان نے مطلوبی ہدف 33.4 اوورزمیں حاصل کرلیانثار علی کی 121 رنز کی اننگز میں 20چوکے شامل تھے انہوں نے 61 گیندوں کاسامنا کیا محمدراشد نے بھی کپتان کابھرپورساتھ دیتے ہوئے 52 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 83 رنز بنائے.

ریاست خان نے 50 اور ظفراقبال نے 36 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی سری لنکا کرکٹ آف دی بلائنڈ ایسوسی ایشن کے صدر ڈی۔ لکشن نے نثار علی کو مین آف دی میچ کاایوارڈ دیا ون ڈے سیریز کاتیسرا اور آخری میچ 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔