قابض بھارتی فوج نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا

قابض بھارتی فوج نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا
حریت رہنما یاسین ملک کو سری نگر میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

سری نگر: قابض فوج نے مقبوضہ وادی میں حریت رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے یاسین ملک سمیت دیگر کو گرفتار کر لیا۔


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے حریت رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے اور اس دوران حریت رہنما یاسین ملک کو سری نگر میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق بھارتی فوج نے امیر جماعت اسلامی عبدالحامد فیاض سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان کو بھی گرفتار کیا ہے۔

حریت رہنماؤں کی گرفتاری پر رد عمل میں میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کے عوام آرٹیکل 35 اے میں ردو بدل تسلیم نہیں کریں گے۔ کشمیریوں کے خلاف بھارتی غیرآئینی، پرُتشدد اقدامات سے زمینی حقائق نہیں بدلیں گے۔ طاقت اور دھمکیوں سے صورتحال صرف بگڑے گی۔