آسٹریلیا میں ماں نے مقابلہ حسن میں بیٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

آسٹریلیا میں ماں نے مقابلہ حسن میں بیٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: (Image: Caters News Agency)

میلبورن : آسٹریلیا میں ہونے والے ایک مقابلہ حسن میں نوجوان لڑکی کے بجائے42 سالہ خاتون نے خوبصورتی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

(Image: Caters News Agency)

ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیا میں ہر سال ہونے والے ’مس گلیکسی آسٹریلیا‘ کے مقابلے میں 42 سالہ ٹیمی رابرٹس نے خوبصورتی میں اپنی 18 سالہ بیٹی جورڈین اسپینلی کو شکست دے کر سب کو حیران کردیا۔

(Image: Caters News Agency)

ٹیمی رابرٹس کی بیٹی 18 سالہ جورڈین اسپینلی کے مقابلہ حسن میں حصہ لینے پر کچھ لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا اور اس کا مذاق اڑایا جس کے بعد 42 سالہ والدہ نے بیٹی کو سہارا دینے کے لیے مقابلہ حسن میں حصہ لیا تاہم اتفاق سے وہ ہی اس مقابلے کی فاتح قرار پا گئیں اور خوبصورتی میں اپنی ہی بیٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

(Image: Caters News Agency)

مقابلہ حسن کے اختتام پر 42 سالہ ٹیمی رابرٹس کو ”مس گلیکسی آسٹریلیا“ 2018 منتخب کرلیا گیا ہے 18 سالہ بیٹی جورڈین اسپینلی کو رنر اپ منتخب کیا گیا ہے۔