نواز شریف سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے مریم نواز کے سر پر کیمرہ لگ گیا

نواز شریف سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے مریم نواز کے سر پر کیمرہ لگ گیا
نیو نیوز سکرین گریب

لاہور:پاکستان کے تین مرتبہ کے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ان کی بیٹی مریم نواز آج اپنے والد سے ملاقات کرنے کیلئے ہسپتال پہنچیں تو وہاں پر بڑی تعداد میں میڈیا کوریج کیلئے موجود تھا۔


ذرائع کے مطابق مریم نواز جب ہسپتال کے اندر داخل ہونے لگیں تو کیمرہ مین کا کیمرہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کے سر پر زور سے جا لگا جس کے باعث وہ دم بخود رہ گئیں۔

دھکم پیل کے باعث لگنے والے کیمرے کے باعث مریم نواز اپنا سر پکڑ کر چلتی رہیں جبکہ صحافیوں نے ان سے گفتگو کرنے کی بھی کوشش کی مگر وہ کسی سے گفتگو کئے بغیر ہی آگئے بڑھ گئیں۔ مریم نواز اس سارے ناخوشگوار واقعے پر زخمی ہونے سے بال بال بچ گئیں۔