پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
image by cricinfo

شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے 12 ویں میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے, کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔


قلندرز کی جانب سے اس وقت کریز پر سلمان بٹ اور سہیل اختر موجود ہیں, اب سے کچھ دیر قبل چوتھے اوور کے اختتام پر قلندرز نے 29 رنز بنائے تھے جبکہ اس کا ایک بلے باز آؤٹ ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلی کامیابی دوسرے اوور میں ملی جب اوپنر فخر زمان صرف تین رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان سپر لیگ کے گذشتہ تین ایڈیشنز میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھ مرتبہ مدِ مقابل آ چکے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چار بار فاتح رہی جبکہ لاہور قلندرز دو مرتبہ فتح سے ہمکنار ہوئی۔