شہباز شریف کا ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

شہباز شریف کا ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

 لاہور: شہباز شریف نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ، ن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنا  نام ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے حکومتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وہ آئندہ ہفتے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل  دائر کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی تھی،نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی تھی۔