دفتر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال پر کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کر دیا

دفتر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال پر کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کر دیا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال پر کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کر دیا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ دوست ممالک نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے ، ایسی سوچ رکھنے کے لیے بھارت کو پاکستان دشمنی کو ان فالو کرنا ہوگا ، بہتر ہوتا کہ جنرل باجوہ کے علاقائی امن ، استحکام ، ترقی کے وژن کو بھی فالو کرتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ کرائسزمینجمنٹ سیل سفارتی سطح اور سرحدی صورتحال کے حوالے سے رابطے میں رہے گا ، کرائسز مینجمنٹ سیل 24 گھنٹے کام کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔