وزیر خارجہ کا انسانی حقوق کمشنر ، سلامتی کونسل کے صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خط

وزیر خارجہ کا انسانی حقوق کمشنر ، سلامتی کونسل کے صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خط
image by facebook

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کو خط ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافے سے آگاہ کیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں تفصیلی طور پر بتایا گیا ہے کہ پلوامہ میں بھارتی فورسز پر حملے کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خط میں لکھا کہ بھارت نے بغیر کسی تحقیق کے حملے کا الزام پاکستان پر لگا دیا ، بھارت کا طرز عمل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سلامتی کونسل کے صدر انتونیو ندونگ مباکو کو بھی خط لکھا کہ جس میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ متنازعہ مسئلہ ہے جبکہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ماننے سے انکاری ہے۔

وزیر خارجہ نے خط میں سلامتی کونسل کے صدر کو بتایا بھارت نے بلا ثبوت پاکستان کو جوابی کارروائی کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

وزیر خارجہ نے پلوامہ واقعہ کے بعد کی صورت حال کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے ، عالمی برادری سے بھارت کو باز رکھنے کی بھی درخواست کر دی۔