ڈینی موریسن نے بھی پاکستان شہریت ملنے کی آس لگالی

ڈینی موریسن نے بھی پاکستان شہریت ملنے کی آس لگالی


کراچی:سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈینی موریسن نے بھی پاکستان شہریت ملنے کی آس لگالی اور کہا ہے کہ میری خدمات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں  گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر ڈینیل کیلے موریسن نے کہا کہ میں کرکٹ کمنٹیٹر کی حیثیت سے حالیہ عرصے میں مسلسل پاکستان آتا رہا ہوں، میں نے کرکٹ کے لیے پاکستان کو ہمیشہ سپورٹ کیا۔

انہوں ںے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز اور اعزازی طور پر شہریت دینے کا حکومت کا فیصلہ بہت اچھی بات ہے لیکن میری خدمات کو بھی مد نظر رکھا جائے۔