وفاقی حکومت نے کراچی کی بہتری کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

وفاقی حکومت نے کراچی کی بہتری کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

کراچی: وفاقی وزیرپلاننگ اینڈڈیویلپمنٹ اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کی بہتری وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے اور کراچی کی بہتری کےلیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرپلاننگ اینڈڈیویلپمنٹ اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں ایساقانون ہے جوآئین سے مطابقت نہیں رکھتا، ایساقانون ہے جس کے تحت مقامی نمائندوں کے پاس اختیار نہیں اس لیے کراچی میں انتظامی، مالی،سیاسی طور پر با اختیارحکومت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے مقامی حکومت ناگزیر ہے اور ایسے نظام کےلیے سپریم کورٹ سےرجوع کرنےکافیصلہ کیا۔اسد عمر نے بتایا کہ کراچی کی بہتری کےلیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا.

آئینی پٹیشن وزیراعظم اور میری مدعیت میں داخل کر دی گئی ہے، آرٹیکل140اےکےتحت مقامی حکومت کانظام رائج کیاجائے،کراچی میں ایسانظام ہوکہ مقامی حکومت مالی اور سیاسی طورپر با اختیارہو۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی بہتری وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے، نیاپاکستان، نیاکراچی بنے بغیرممکن نہیں ہے، پی ٹی آئی کی ترجیح کراچی کی ترقی ہے ہماری صوبائی حکومت نہیں ، مقامی حکومت بھی پی ٹی آئی کی نہیں مگروہ بےاختیارہے۔