سینیٹ الیکشن سے متعلق جو بھی فیصلہ آئے گا متنازعہ ہو جائے گا: شاہد خاقان عباسی

Any decision regarding Senate election will be controversial: Shahid Khaqan
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدل کا نظام ایک مذاق بن گیا ہے۔ سینیٹ الیکشن سے متعلق جو بھی فیصلہ آئے گا، متنازعہ ہو جائے گا۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آئین کو بدلنا صرف پارلیمان کا اختیار ہے لیکن حکومت آرڈیننس کے ذریعے آئین بدلنا چاہتی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پارلیمان والے حکومت سے تنگ لیکن پارلیمان سے جو باہر ہیں وہ زیادہ تنگ ہیں۔ لوگ کرپٹ اور الیکشن چوری کرنے والی حکومت کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ احتساب کا ادارہ خود کرپشن میں ملوث ہے، اس سے کون پوچھے گا؟ حکومت خود الیکشن چوری کر رہی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ڈسکہ میں جو ہوا اس پر آر او مل رہا ہے نہ چیف سیکرٹری، وزیراعظم نے کہا 20 پولنگ سٹیشن میں ری پولنگ کرا لیں، بات ری پولنگ کی نہیں یہ حکومت دھونس جما رہی ہے۔