مہوش حیات کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

مہوش حیات کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور: صدارتی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ مہوش حیات  کی نئی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اینڈ شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر نئے انداز میں اپنی تصاویر شئیر کی ہیں ۔ 

ان تصاویر میں سے ایک تصویر میں مہوش حیات شوٹنگ کے لیے تیار کھڑی ہیں جب کہ دوسری تصویر میں وہ شوٹنگ کی پریکٹس کررہی ہیں ۔ 

تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے تحریک کیا ہے کہ " میرے پاگل پن کا ایک علاج ہے " ساتھ ہی انہوں نے مہوش حیات شوٹنگ رینج کا ہیش ٹیگ بھی دیدیا ۔اداکارہ مہوش حیات اکثر سماجی موضوعات و مسائل کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرنے میں خبروں کا حصہ بنتی ہیں ۔ 

اس قبل بھی انہوں ے پاکستان سپر لیگ کے سیزن چھے کے آفیشل ترانے پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے تحریر کیا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ شور کیوں مچایا جارہاہے ، مجھے پی ایس ایل کا نیا ترانہ پسند آیا ہے۔

مہوش حیات نے مزید تحریر کیا کہ یہ وہ چیز ہے جو ہمارے ملک میں تخلیقی صلاحیتوں کو دباتی ہے  ، ہم ہمیشہ پہلے سے موجود چیزیں اور یہ کچھ چاہتے ہیں اور کچھ بھی مختلف ہو قبول نہیں کرتے ۔