لیموں اور شہد کے چند  بہترین فوائد جانیے

لیموں اور شہد کے چند  بہترین فوائد جانیے

لندن : شہد کو زمانہ قدیم سے کئی بیماریوں کے لیے مفید اور شفا تصور کیا جاتاہے ، شہد ان چند کھانے کی اشیا میں شامل ہے جنہیں کھانے اور دوا کے طور پر استعمال کیا جاتاہے ۔ 

شہد ایک بہترین غذا ہے جو ناصرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی یکساں مقبول ہے ۔ لیموں جسے وٹا من کا خزانہ بھی کہا جاتاہے ، ہر گھر کی ضرورت ہے اور روزمرہ کے کھانے پینے میں مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے ۔ 

لیموں اورشہد کو ملا کر استعمال کرنے سے حیران کن فوائد حاصل کے جاسکتے ہیں ۔ 

اگرچہ شہد اور لیموں میں میٹھا کافی مقدار میں پایا جاتاہے تاہم اس میں کیلوریز بہت کم مقدار میں ہوتی ہیں ، اس میں موجود نمکیات معدے کو بھرے ہونے کا احساس دلاتے ہیں ۔ لیموں اور شہد کا مرکب خوراک  کو ہضم ہونے اور وزن کم کرنے میں انتہائی مفید ہے ۔ 

کھانسی اور تنفس سے وابستہ دیگر مسائل کا بہترین علاج لیموں اور شہد کا مرکب ہے ۔ یہ مرکب سانس کی نالیوں میں ہونے والی جلن کودور کرتا ہے اور ساتھ ہی نظام تنفس کو انفکیشن  بیکٹریا سے بچاتا ہے ۔ 

لیموں اور شہد کا مرکب معدے کے لیے بہترین ٹانک کا کام کرتاہے ، یہ ٹانک نظام انہضام کے لیے ناصرف بہترین مددگار ہے بلکہ معدے میں موجود تیزابیت کو بھی دور کرتاہے ۔ 

لیموں اور شہد کے مرکب سے فوری توانائی حاصل کی جاسکتی ہے ، کسی بیماری اور یا چوٹ کی صورت میں یہ بہترین مرکب ثابت ہوتا ہے ۔ چوٹ لگنے کے بعد گرم دودھ میں شہد ملا کر پینے سے زخم جلد مندمل ہوتا ہے ۔ 

لیموں اور شہد میں جراثیم کش اجزا موجود ہوتے ہیں ان کی وافر مقدار ہونے کی وجہ سے جراثیموں کا مقابلہ کرنا آسان ہوتا ہے ، جلد کی شادابی کے لیے یہ مرکب انتہائی مفید ہوتا ہے ۔