سلمان خان کا ایک بار پھر سے شادی نہ کرنے کا اعلان 

سلمان خان کا ایک بار پھر سے شادی نہ کرنے کا اعلان 

ممبئی : بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکاروں میں شمار کیے جانے والے سلمان خان نے ایک بار پھر سے شادی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے 14ویں سیزن کی آخری قسط میں 6 سالہ بچے نے سلمان خان کے شادی شدہ ہونے کا دعویٰ کردیا ۔ 

سلمان خان نے جو کہ بگ باس کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے ہیں ، انہوں نے بچے کو جواب دیا کہ اگر میں مناسب وقت پرشادی کرلیتا تو آج تمھاری عمر کے پوتے پوتیوں والا ہوتا۔

بگ باس کے ڈانس دیوانے کنٹینسٹنٹ سہیل خان جب اسٹیج پر آئے تو سلمان خان نے ان سے ان  کا نام پوچھا ، جس پر 6 سالہ لڑکے نے کہا کہ میں آپ کے چھوٹے بھائی سہیل خان جیسا ہوں ۔ 

خیال رہے کہ سلمان خان 55 سال کے ہوچکے ہیں مگر تاحال کنوارے ہیں ۔ انہیں فلم نگری کا کنوارا سپرسٹار بھی کہا جاتاہے ۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین کنوارے اداکار  کا  اعزاز رکھنے والے سلمان خان کے متعلق دوست ساجد ناڈیہ والا نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ 1999 میں سلمان خان پر شادی کا بھوت سوار ہوگیاتھا۔ 

ساجد ناڈیہ والا نے بتایا کہ اس وقت تمام انتظامات مکمل تھے بلکہ شادی کا رڈز تک چھپ چکے تھے لیکن پھر اچانک چھ دن قبل شادی سے یہ کہ کر انکار کردیا تھا کہ موڈ نہیں ہے ۔