جعلی بینک اکاؤنٹس میں اربوں روپے کی بڑی ریکوری 

   جعلی بینک اکاؤنٹس میں اب تک کی بڑی ریکوری 

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے جعلی بینک اکاؤنٹس میں اب تک کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق نیب راولپنڈی نے ملزم احسان الہیٰ سے اکیس ارب روپے مالیت کی 563 ایکڑ اراضی پلی بارگین کے ذریعے بر آمد کرلی ہے ۔ 

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر کے مطابق یہ بڑی کامیابی ہے ، احتساب عدالت نے پلی بارگین کی منظوری دی ہے جبکہ جعلی بینک اکاؤنٹص کے دس سے زائد ریفرنسز دائر ہوچکے ہیں ۔ 

گزشتہ مہینے نیب نے دھوکہ دہی سے لوگوں کو لوٹنے والے ملزمان کے ساتھ چھ کروڑ 26 لاکھ روپے کی پلی باگرین کی تھی ۔ شمزید حسین نامی شخص نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ڈی جی نیب کو پلی بارگین کی درخواست دی تھی ۔

ملزم نے سادہ لوح شہریوں سے چار کروڑ تراسی لاکھ انسٹھ ہزار چار سو چھ روپے ہتھیائے تھے ۔ پلی بارگیین میں طے ہونے والی رقم کی پہلی قسط ایک کروڑ چھیاسی لاکھ چئیرمین نیب کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیے گئے تھے ، اور دیگر دو مساوری اقساط میں جمع کروانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی ۔ 

نیب لاہور کو ملزم کے خلاف 78 متاثرہ افراد نے شکایات جمع کروائی تھیں ، حکام کا کہناتھاکہ ملزم کے خلاف پانچ کروڑ چونسٹھ لاکھ پنتالیس ہزار دو سو چھ روپے کے کلیمز موصول ہوئے ۔