وزیراعظم سری لنکا پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر شاندار استقبال

 وزیراعظم سری لنکا پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
کیپشن:   وزیراعظم سری لنکا پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر شاندار استقبال سورس:   فوٹو/بشکریہ ریڈیو پاکستان

کولمبو: وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے۔ کولمبو ائیرپورٹ پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ چاق چوبند دستوں اور توپوں نے سلامی دی۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی ذلفی بخاری ہیں۔ منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

وزیراعظم سری لنکا کے صدر اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے، اعلیٰ سطح کی ملاقوں کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، صحت ، تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف امور میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور میں مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

عمران خان جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیرِاعظم عمران خان کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔