عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

لندن: روس اور  یوکرائن کے تنازعے کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، فی بیرل قیمت  97 ڈالر 20 سینٹ  تک جا پہنچی ہے۔

  

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت آٹھ  سال کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران خام تیل کی قیمت میں لگ بھگ 5 ڈالر فی بیرل اضافہ ہو چکا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں بھی اگلے ماہ مارچ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا فروری کے آخر میں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گا ۔

مصنف کے بارے میں