کے الیکٹرک کی بجلی 3 روپے 40 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست

کے الیکٹرک کی بجلی 3 روپے 40 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک) کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 40 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دیدی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی درخواست پر یکم مارچ کو سماعت ہو گی اور درخواست منظور ہونے کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر 4 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ 

دوسری جانب کے الیکٹرک نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 30 پیسے سستی کرنے کی درخواست بھی دی ہے جس کی سماعت یکم مارچ کو ہی ہو گی۔ 

مصنف کے بارے میں