آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان شہباز شریف سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان شہباز شریف سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پہلے ہی شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ چکے ہیں جہاں تینوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہو گی۔ 
ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، پارلیمانی لیڈر اسعد محمود، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، اکرم درانی اور رخسانہ بنگش بھی شریک ہیں۔ 

d8015a04553ec2ac625f210ad9dcae22


اپوزیشن رہنماؤں کی اہم ملاقات میں تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ سمیت دیگر آپشنز سے متعلق حتمی فیصلے کئے جانے کا امکان ہے جبکہ آصف زرداری اپوزیشن قائدین کو فوری انتخابات کے موقف میں نرمی پر قائل کریں گے۔
واضح رہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتیں فوری طور پر نئے انتخابات کی حامی نہیں ہیں اور پیپلزپارٹی بھی حکومتی اتحادی جماعتوں کے موقف کی حامی ہے تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن)، مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم فوری انتخابات کی حامی ہیں۔

مصنف کے بارے میں