اسحاق ڈار کی مشکلات میں مزید اضافہ

اسحاق ڈار کی مشکلات میں مزید اضافہ

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود اسحاق ڈار نے حلف کیوں نہیں اٹھایا؟حکومت نے اسحق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دے کر اس کی جگہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا ۔

قائد ایوان سینیٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ،خط میں  کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 21ستمبر2021ء کو اسحاق ڈار کی نشست کے خلاف سٹے آرڈر خارج کیا۔

الیکشن آرڈیننس2021ء کی شق72اے کے تحت چالیس روز میں حلف اٹھانا لازم ہے،دسمبر21کےسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیٹ خالی ہوگئی،الیکشن کمیشن اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دیکر شیڈول جاری کرے۔

واضح رہے گزشتہ روزچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ورچوئل حلف کی درخواست کو غیر آئینی قرار دیکر مسترد کردیا تھا ۔

مصنف کے بارے میں