تحریک عدم اعتماد کیلئے نمبر گیم ? پاکستان مسلم لیگ ن کا بڑا دعویٰ 

PMLN Nawaz Sharif, Shahbaz Sharif, PMIK, Imran Khan

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہیں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ،اب وقت تیزی سے قریب آ رہا ہے ،عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے نمبر گیم پوری ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا سلیکٹڈ ٹولہ الزام لگائے ، گالی دے ،تضحیک کرے تو اس کیلئے پانچ سال حکومت ہے اور اگر اپوزیشن تمہاری چوری ، لوٹ مار او رنا اہلی پر بات کرے تو اس کے لئے پانچ سال سزا ہے ، پیکا کا قانون سب سے پہلے عمران خان پر لاگو ہونا چاہیے ، عمران خان نے الزام اور تضحیک کرکے اپنی سیاست چمکائی اب اسلام اور قرآنی آیات کو کوڈ کرتے ہوئے آپ کو شرم آنی چاہیے ۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شر یف کی رہائشگاہ پر ملاقات کا مقصد عوام کو نا لائق نا اہل اور چور ٹولے جس نے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے اس سے چھٹکار احاصل کرنا ہے ، جب سے اپوزیشن متحرک ہوئی ہے ہر اطراف سے ملک پر مسلط وزیر اعظم ہو یا کرائے کے ترجمان ہوں ان کی چیخیں نکل رہی ہیں ۔ جب سے عدم اعتماد پر اپوزیشن کی مشاورت شروع ہوئی ہے صبح دوپہر شام وزیراعظم اورکرائے کے ترجمانوں کا صرف رونا اور چیخیں سنائی دے رہی ہیں ،پھر کہتے ہیں ہم خوفزدہ نہیں ہیں ہم گھبرائے ہوئے نہیں اگر آپ خوفزدہ او رگھبرائے ہوئے نہیں ہیں تو 22کروڑ عوام کا سوچیں ۔

انہوں نے کہا عمران خان صاحب عوام کیلئے بجلی گیس چینی ادویات سستا کرنے کا سوچیںلیکن صبح شام نواز شریف ،شہباز پی ڈی ایم اور اپوزیشن کے علاوہ کوئی گردان نہیں ، اٹھارہ فروری کو پاکستان کی عوام او رمیڈیا کو غلام بنانے کیلئے قانون میں ترامیم کی گئی ہیں،اس میں جرم کی تعریف کئے بغیر پانچ سال قید فوجداری اوربلا ضمانت مقدمہ ہوگا ۔جو نا اہلوں پر تنقید کرے گا جو ان کی چور ی پر تنقید کرے گا بغیر ٹرائل اسے ایف آئی اے یا پولیس گرفتار کر لے گی ، عدلیہ کو تابع بنانے کی کوشش کی گئی کہ اب عدلیہ وزارت قانون کو رپورٹ بھیجے گی،مسلم لیگ (ن) آئین و قانون کے متصادم ہے قانون کو اسلام آباد میں چیلنج کرنے جارہی ہے اور  شہباز شریف نے اعظم نذیر تارڑ اور میری ذمہ داری لگائی ہے کہ ہم اس کے پٹیشنر ہو ں گے ۔