لاہور: لاہور کے سکولوں میں کھانا پروگرام کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا،طلبا کو مفت کھانا فراہم کیے جانے والے سکولوں کی تعداد 20 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سکول کھانا پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا، سکول کھانا پروگرام کیلئے ابتدائی طور پر 100 سکولوں کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اس پروگرام سے سکولوں میں بچوں کی تعداد اور صحت میں بہتری آئی ہے، زیادہ سے زیادہ مخیر حضرات کو دعوت دیتا ہوں وہ جتنے سکولز میں کھانا دینا چاہتے ہیں فراہم کرسکتے ہیں۔