فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا

فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 900 روپے کا ہو گیا ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 8 ہزار 796 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر اضافے کے ساتھ ایک ہزار 895 ڈالر ہو گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں