لاہور:پی ایس ایل کا بخار ہر کسی کے سر چڑھ کر بول رہا ہے ،ایسے میں سپیشل پرسن معید نے بھی چیئرمین پی سی بی سے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہیل چیئر کیساتھ پورٹیبل وینٹی لیٹر بھی استعمال کرتا ہوں لیکن وینٹی لیٹر کیلئے انہیں سٹیڈیم میں بجلی کا کنکشن درکار ہو گا ،اگر چیئر مین پی سی بی اس کا بندو بست کر دیں تو وہ با آسانی اپنے کرکٹ کا جنون پورا کر سکتے ہیں ۔
چیئرمین پی سی بی نے جیسے ہی سپیشل پرسن معید کا ٹوئٹ دیکھا تو اس کیلئے نہ صرف بجلی کا انتظام کیا بلکہ اُسے چیئرمین باکس میں ہی بلا لیا جہاں معید نے بیٹھ کر لائیو میچ دیکھا۔
69b89985941f8c7e78518a01675d30fd
معید نے دو روز قبل ٹوئٹر پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے اپیل کی تھی میں وہیل چیئر کے ساتھ پورٹیبل وینٹی لیٹر استعمال کرتا ہوں، انضمام الحق انکلوژر کا ٹکٹ بک کیا ہے لیکن مجھے وینٹی لیٹر کوچارج کرنے کے لیے بجلی کا کنکشن چاہیے۔
952504bf5d5c19202e104af2f8e9af24
چیئرمین رمیز راجہ نے معید کے ٹوئٹ پر اسے چیئرمین باکس میں ہی بلالیا،رمیز راجہ نے پورٹیبل وینٹی لیٹر کے چارجنگ پر لگے ہونے کی ویڈیو بھی اپلوڈ کردی۔چیئرمین پی سی پی نے کہاکہ امید کرتا ہوں معید آپ میچ کو بھرپور انجوائے کررہے ہوں گے۔