چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں مسلم لیگ کے وفد کی آصف علی زرداری او ربلاول بھٹو سے ملاقات 

چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں مسلم لیگ کے وفد کی آصف علی زرداری او ربلاول بھٹو سے ملاقات 


لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ کے وفد نے سابق صدر پاکستان  آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں طارق بشیر چیمہ ، مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی، شافع حسین ،راسخ الٰہی ،یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، سید حسن مرتضیٰ اور رخسانہ بنگش بھی موجود تھے ۔

 آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ کے وفد کو عشائیہ بھی دیا گیا۔

واضح رہے اسے قبل مولانا فضل الرحمن کی بھی پاکستان مسلم لیگ ق کی قیادت سے ملاقات ہو چکی ہے جس میں چوہدری برادران نے مولانا فضل الرحمن کو اپنے فیصلے کیلئے مزید دو روز کا وقت مانگا ہے ،چوہدری برادران کا کہنا ہے کہ وہ آصف زرداری سے بھی کچھ معاملات پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں جس کے بعد ہی وہ حتمی فیصلہ کرینگے ۔

مصنف کے بارے میں