ملتان سلطان کی سلطانی برقرار ،لاہور قلندر ز کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئے 

ملتان سلطان کی سلطانی برقرار ،لاہور قلندر ز کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئے 

لاہور:پی ایس ایل سیون  کے پہلے  کو الیفائر   میں ملتان سلطانز نے    لاہور قلندرز کو 28رنز سے شکست  دے دی ،لاہور قلندرز کی جا نب سے فخر زمان  کے 63 رنز بھی ٹیم کو نہیں جتوا سکے۔

پی ایس ایل کے پہلے پلے آف میچ میں  لاہور قلندز نے ٹاس جیت کر  ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ،ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا ،قلندرز کی طرف سے     محمد حفیظ   اور سمتھ   پٹیل   نے   ایک ایک کھلا ڑی کوآؤٹ کیا ۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندر ز مقررہ اوورز میں 135 رنز ہی بنا سکی ،لاہور قلندر کی طرف سے فخر زمان نے 63،کامران غلام 20 اور ہیر بروک نے 13رنز سکور کیے ،     لاہور قلندرز  کے  فخر زمان نے سب سے زیادہ 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی ۔

ملتان سلطانز کی طرف سے شاہنواز دھانی نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 4اوورز میں 19 سکورز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ ڈیوڈ ویلے نے 2،رومان رئیس نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

 دوسرے   کو الیفائر   میں    اسلام آباد یونائیٹڈ  اور پشاور زلمی  ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونگے ۔

مصنف کے بارے میں