انتخابات کی تاریخ: الیکشن کمیشن کا آج ہونے والا اجلاس منسوخ

انتخابات کی تاریخ: الیکشن کمیشن کا آج ہونے والا اجلاس منسوخ
سورس: File

اسلام آباد : صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے معاملے پر آج ہونے والا الیکشن کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ کے ازخودنوٹس کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن صدر کے احکامات پر اب خود فیصلہ نہیں کرے گا۔ الیکشن کمیشن صدارتی احکامات پر اپنا موقف سپریم کورٹ میں پیش کرے گا۔ 

الیکشن کمیشن نے آئینی ماہرین کی تحریری رائے ملنے پر آج صدارتی حکم نامہ پر فیصلہ کرنا تھا ۔ 

مصنف کے بارے میں