امریکا  کے وسطی  علاقوں میں  برفبانی طوفان  سے نظام زندگی شدید متاثر

  امریکا  کے وسطی  علاقوں میں  برفبانی طوفان  سے نظام زندگی شدید متاثر

واشنگٹن  :امریکا  کے وسطی  علاقوں میں  برفباری کے شدید  طوفان  سے  16 سو  40سے زائد پروازیں منسوخ  ،سکول بھی بند کر  دیئے گئے ۔ 

 امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا سمیت  دیگر ریاستوں  میں برفانی طوفان  کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔  منی سوٹا، وسکونسن اور شمالی و جنوبی  ڈکوٹا میں برفانی طوفان سے ایک ہزار  سے زائد پروازیں منسوخ   اور 5 ہزار  تاخیر کا شکار ہوئیں ۔  
 
 
   
شدید برفباری سے  معمولات زندگی  معطل ہو  کر رہ گیا ہے ٹریفک کا نظام بھی شدید  متاثر  ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ،4 کروڑ سے زائد افراد کو  20 انچ تک برفباری   کا سامنا  ہے ۔

ذرائع کے مطابق   ملک کے متعدد اہم ائیر پورٹس کو   خراب موسم کے باعث عارضی طو رپر بند کر دیا گیا ہے ۔

 

مصنف کے بارے میں