چیف جسٹس کا بیانا گیا بنچ جانبدار ہے، امید ہے جسٹس مظاہر علی نقوی علیحدہ ہوجائیں گے: پاکستان بار 

چیف جسٹس کا بیانا گیا بنچ جانبدار ہے، امید ہے جسٹس مظاہر علی نقوی علیحدہ ہوجائیں گے: پاکستان بار 
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل  کا  چیف جسٹس  عمر عطابندیال کی سربراہی میں قائم بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار    کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس  قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود کو شامل نہ کرنے سے   جانبداری  عیاں ہوگئی۔

پی بی سی نے اپنے اعلامیے میں مزید کہا ہے کہ امید  ہے جسٹس مظاہر علی نقوی رضا کارانہ طور پر بینچ سے الگ  ہوجائیں گے۔ ازخود نوٹس پر لارجر بنچ بنانا ہے تو سپریم کورٹ کے 9 سینئر ترین ججوں پر مشتمل بنچ بنایا جائے۔ 

دوسری جانب جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت جمع کرادی گئی۔ مبینہ آڈیو ٹیپ کا متن بھی شامل  ہے۔درخواست میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو بطور جج سپریم کورٹ منصب سے ہٹانےکا مطالبہ  کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں