بابراعظم کی عمدہ بیٹنگ، زلمی کا یونائیٹڈ کو 157 رنز کا ہدف

بابراعظم کی عمدہ بیٹنگ، زلمی کا یونائیٹڈ کو 157 رنز کا ہدف

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 12 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کپتان بابراعظم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ 
کپتان بابراعظم نے 58 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے جبکہ محمد حارث نے 21 گیندوں پر 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں صائم ایوب 3، ٹام کوہلر کیڈمور 1، جیمی نیشام 6، داسون شناکا 11، وہاب ریاض 8 اور عثمان قادر 7 رنز بنا سکے۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 35 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ رومان رئیس، فہیم اشرف، شاداب خان اور مبصر خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 
پشاور زلمی کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، جیمی نیشام، داسون شناکا، وہاب ریاض، سفیان مقیم، عثمان قادر اور ارشاد اقبال شامل ہیں۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کولن منرو، رحمن اللہ گرباز، ریسی وینڈر ڈوسن، اعظم خان، آصف علی، مبصر خان، فہیم اشرف، ٹام کیورن، حسن علی اور رومان رئیس شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں