کیچ میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، 8 دہشت گرد ہلاک

کیچ میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، 8 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیچ میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ 22 فروری کی شام کو کیا گیا اور بغیر کسی جانی نقصان کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق 23 فروری کی صبح سکیورٹی فورسز نے فالو اپ آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ 

مصنف کے بارے میں