پی ایس ایل 8 کے لاہور اور راولپنڈی کے میچز کراچی منتقل ہونے کا امکان 

پی ایس ایل 8 کے لاہور اور راولپنڈی کے میچز کراچی منتقل ہونے کا امکان 

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کی پنجاب سے کراچی منتقلی کا امکان ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فرنچائزز سے مشاورت کیلئے کل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ہنگامی اجلاس جمعہ کو طلب کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میچز کرانے کیلئے 50 کروڑ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت نے میچز کرانے کیلئے 50 کروڑ روپے کے بل بھیج دئیے ہیں، بل لائٹنگ، کھانے اور سکیورٹی کی مد میں بھیجے گئے ہیں، پی سی بی نے کھانے پینے کی مد میں پانچ کروڑ کی ادائیگی کر دی ہے، کراچی میں میچز کرانے کیلئے یہ اخراجات ادا کرنے نہیں پڑتے۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے سکیورٹی فورسز کے کھانے کی مد میں صرف تین کروڑ لئے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) یہ اخراجات بچانے کیلئے میچز کراچی منتقل کر سکتا ہے۔
اجلاس میں یہ تعین کیا جائے گا کہ اگر یہ ادائیگی کرنی ہے تو کون یہ بوجھ برداشت کرے گا، میچز کراچی منتقل کرنے ہیں تو وہ کتنے ہوں گے، یاد رہے کہ فائنل سمیت مجموعی طور پر نو میچز کی میزبانی لاہور نے کرنی ہے۔

مصنف کے بارے میں