امریکہ کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفانے تباہی مچادی، 16 افراد ہلاک

امریکہ کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفانے تباہی مچادی، 16 افراد ہلاک

واشنگٹن:امریکہ کے جنوب مشرقی علاقوں میں آنے والے طوفان کے باعث  16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، محکمہ موسمیات نے مزید طوفان کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست جارجیا میں طوفان کے باعث مختلف حادثات میں بارہ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے ، جبکہ ریاست مسی سیپی میں ہوا کے طاقتور بگولوں نے تباہی مچادی، طوفان کی زد میں آکر چار افراد مارے گئے اور بیس سے زائد زخمی ہوئے۔

بگولے سے کئی عمارتوں اور گھروں کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں جبکہ متعدد درخت بھی جڑ سے اکھڑ گئے، طوفان کے باعث کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی، محکمہ موسمیات نے مزید گرج چمک کے ساتھ طوفان کے خطرے کے باعث شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔