سعودی عرب کا غیر ملکیوں کی ترسیلات زر پر ٹیکس عائد نہ کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب کا غیر ملکیوں کی ترسیلات زر پر ٹیکس عائد نہ کرنے کا فیصلہ

جدہ: سعودی وزارت خزانہ نے  غیر ملکیوں کے متعلق گزشتہ روز   پیش کیئے جانے والے  اہم مسودے  کو مسترد کر دیا ہے ۔مسودے میں  تارکین وطن کی جانب سے اپنے ممالک کو بھیجی جانے والی رقم پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

اس سے قبل سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے غیر ملکی افراد کی جانب سے اپنے آبائی ممالک کو بھیجی جانے والی رقوم پر چھ فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی تھی۔

مجلس شوریٰ کی جانب سے یہ تجویز تیل کی کم قیمتوں کے باعث بجٹ کا خسارہ پورا کرنے کے لیے دی گئی تھی تاہم اتوار کے روز سعودی وزارت خزانہ سے جاری بیان میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ فی الحال تارکین وطن کی ترسیلات زر پر ٹیکس عائد کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے ۔

سعودی عرب میں اس وقت ایک کروڑ کے قریب تارکین وطن ملازمت کی غرض سے مقیم ہیں۔