دہشتگردی کا شبہ: سعودی عرب میں 69پاکستانی گرفتار

دہشتگردی کا شبہ: سعودی عرب میں 69پاکستانی گرفتار

ریاض : سعودی عرب میں  کچھ عرصے میں دھماکوں میں متعدد ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے ملوث ہونے کے بعد خفیہ پولیس نے دھشت گردی میں ملوث مختلف ممالک کے شہریوں کو گرفتار کیاہے ۔تفصیلا ت کے مطابق سعودی عرب میں دہشت گردی کے شبہے میں گرفتار پاکستانیوں کی تعداد 69 ہوگئی ہے۔

خفیہ ذرائع کا کہناہے کہ ہفتے کے روز بھی ایک خاتون فاطمہ رمضان کو جدہ سے گرفتار کیا گیاتھا۔سعودی عرب میں 5 ہزار 85 افراد دہشت گردی کے شبہے میں گرفتار ہیں، 4 ہزار 254 سعودی شہری گرفتار کیے جاچکے ہیں ۔

دہشت گردی کے شبہے میں 282 یمنی اور 218 شامی باشندے بھی قید ہیں ۔