منگنی ٹوٹنے کی خبریں جھوٹی اوربے بنیاد ہیں، مومنہ مستحسن

منگنی ٹوٹنے کی خبریں جھوٹی اوربے بنیاد ہیں، مومنہ مستحسن

کراچی :کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی مومنہ مستحسن کے حوالے سے ایک نئی افواہ انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہے۔اس افواہ میں دعویٰ کیا گیا کہ معروف گلوکارہ نے صرف چار ماہ بعد ہی علی نقوی سے اپنی منگنی ختم کردی ہے۔خیال رہے کہ علی نقوی اور مومنہ مستحسن کی منگنی ستمبر 2016 میں ہوئی تھی۔
اس افواہ کے بعد مومنہ مستحسن کے مرد پرستاروں نے کافی خوشی کا بھی اظہار کیا۔مگر مومنہ نے فیس بک پر اپنے پیغام کے ذریعے اس افواہ کی تردید کرتے ہوئے اسے پھیلانے والی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پیجز ان کی ذاتی زندگی کا احترام کریں ہر ایک کی طرح میری بھی ذاتی زندگی ہے ۔
جس اپنی حد تک رکھنے کا مجھے حق حاصل ہے، خدارا اسے مذاق اور تفریح کا ذریعہ نہ بنائیں۔ان کا کہنا تھااگر دنیا سے کچھ شیئر کرنے کے لیے ہوگا تو اس کا اعلان میں خود کروں گی، لہذا اندازوں پر مبنی کہانیاں پھیلانا روک دیں، خصوصاً جب آپ کا اس سے کوئی تعلق نہ ہو۔