پیٹ کے پھولنے کا باعث بنے والی غذائیں کو ن سی ہیں ، جانیئے اہم معلومات

پیٹ کے پھولنے کا باعث بنے والی غذائیں کو ن سی ہیں ، جانیئے اہم معلومات

اسلام آباد: کبھی آپ نے سوچا کہ آپ کا پیٹ کیوں پھول جاتاہے ۔ اور ایسا اکثر کچھ کھانے کے بعد زیادہ ہی ہوتا ہے ۔ماہرین غذایات کے مطابق بہت ساری غذائیں ایسی بھی ہیں جو کھانے سے پیٹ پھولنا شروع ہوتا ہے ۔ماہرین نے ایسی خوراک سے پرہیز کرنے کا کہا ہے۔وہ کون سی غذائیں جانیئے؟


مصنوعی مٹھاس

اگر آپ مصنوعی مٹھاس یا ڈائٹ کولڈ ڈرنکس کو پسند کرتے ہیں، تو اپنے پیٹ کے پھولنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ اس مٹھاس میں شامل کیمیکل چھوٹی آنت میں جذب نہیں ہوتے اور آپ کی بڑی آنت تک پہنچ جاتے ہیں، جہاں وہ بیکٹیریا کے نتیجے میں پھیلنے لگتے ہیں اور پیٹ میں گیس پیدا ہو جاتی ہے۔ اسی طرح بہت زیادہ چینی کھانا بھی معدے میں نقصان دہ بیکٹیریا کو بڑھاتا ہے، جس سے گیس پیدا ہوتی ہے۔

گوبھی یا اس کی دیگر اقسام

گوبھی، بند گوبھی یا دیگر سبزیاں کینسر کے خلاف مزاحمت کرنے والے اجزاء سے بھرپور ہوتی ہیں، مگر ان میں موجود نشاستہ جسم کے لیے ہضم کرنا آسان نہیں ہوتا اور بڑی آنت میں یہ متھین گیس کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ گوبھی کھانا چھوڑ دیں بلکہ بہت زیادہ مقدار میں کھانے سے گریز کریں جبکہ لیموں کا عرق کا اضافہ کرنے سے یہ جلد ہضم ہو جاتی ہے۔

مخصوص ادویات

سوجن کش ادویات جیسے جوڑوں کے درد میں کمی لانے والی گولیاں بھی آنتوں میں مسائل کا باعث بن کر پیٹ کو پھُلا دیتی ہیں، اگر ایسا ہو تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرکے متبادل ادویات کے لیے مشورہ لیں۔ انرجی ڈرنکس اکثر ورزش کے بعد لوگ سپورٹس یا انرجی ڈرنکس کو استعمال کرتے ہیں، جس سے پیٹ پھول جاتا ہے اور ایسا اس میں موجود چینی اور مٹھاس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے ان مشروبات کا استعمال نہ کریں بلکہ کیلوں اور پانی کو ترجیح دیں۔