فلپائنی ائیر ہوسٹس نے مرنے کے بعد بھی سعودی فضائی کمپنی سے وفاداری نبھائی

فلپائنی ائیر ہوسٹس نے مرنے کے بعد بھی سعودی فضائی کمپنی سے وفاداری نبھائی

منیلا: سعودی عرب فضائی کمپنی کی فلپائنی فضائی میزبان کو اس کی وصیت کے مطابق کمپنی کے سرکاری یونیفارم میں سپرد خاک کردیا گیا۔ فلپائن سے تعلق رکھنے والی ایئر ہوسٹس فرنینڈس کچھ عرصہ قبل لوکیمیا نامی کینسر کا شکار ہوئی تھی۔

اس سے قبل وہ کئی سال تک سعودی ایئرلائن میں فضائی میزبان کے طورپر کام کرتی رہی ہے۔ کینسر کی تشخیص کے بعد اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس دوران اس نے وصیت کی تھی کہ اگر وہ فوت ہوجائے تو اسے سعودی ایئرلائن کے یونیفارم میں دفن کیا جائے۔

فرنینڈس کے اہل خانہ نے بتایا کہ فضائی میزبان کے طور پر خدمات انجام دینے والی دوشیزہ انتقال کرگئی تھی اور اسے اس کی وصیت کے مطابق سعودی ایئرلائن کے یونیفارم میں سپرد خاک کیا گیا۔

سعودی ایئرلائن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل برائے تعلقات عامہ عبدالرحمان الفہد نے فرنینڈس کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اور اس کی سعودی ایئرلائن کے ساتھ محبت اور وفاداری کے جذبے کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں