امریکہ میں تباہی مچ گئی۔۔۔!!!!

 امریکہ میں تباہی مچ گئی۔۔۔!!!!

نیو یارک: جنوب مشرقی امریکی ریاستوں میں طوفان نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

بگولوں اور آندھی نے کئی مکانوں کو ملبے کے ڈھیر میں بدل دیا۔ درخت اکھڑگئے، گاڑیوں اور بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچا۔ ہوا کے بگولوں اور آندھی سے ریاست جارجیا، مسی سپی، فلوریڈا اور الاباما متاثر ہوئے۔ ریاست جارجیا میں طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 10سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔

حکام نے سات کاونٹیز میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ریاست مسی سیپی میں بھی ہوا کے طاقتور بگولوں نے اپنے سامنے آنے والی ہر چیز کو ملیامیٹ کردیا۔ کئی عمارتوں اور گھروں کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں ۔ طوفان کے باعث بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔

ریاست فلوریڈا اور الاباما کے شہر بھی طوفان سے متاثرہوئے۔ امریکہ کے محکمہ موسمیات نے مزید گرج چمک کے ساتھ طوفان کے خطرے کے باعث شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مصنف کے بارے میں