کامیاب فلموں میں نظر انداز کی جانے والی بڑی غلطیاں

فلم سازوں کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی فلم کو مکمل طور پر غلطی سے پاک بنائیں مگر یہ انسانی فطرت کے وہ کہیں نہ کہیں کوئی کمی بیشی ضرور چھوڑتا ہے، بڑے پردے پر نظر آنے والی کامیاب فلموں میں بھی چند ایسی غلطیاں موجود ہیں جنہیں ناظرین کی بڑی تعداد نظر انداز کر دیتی ہے، مگر غور سے دیکھنے پر وہ غلطیاں بہت نمایاں نظر آتی ہیں۔

کامیاب فلموں میں نظر انداز کی جانے والی بڑی غلطیاں

لاہور : فلم سازوں کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی فلم کو مکمل طور پر غلطی سے پاک بنائیں مگر یہ انسانی فطرت کے وہ کہیں نہ کہیں کوئی کمی بیشی ضرور چھوڑتا ہے، بڑے پردے پر نظر آنے والی کامیاب فلموں میں بھی چند ایسی غلطیاں موجود ہیں جنہیں ناظرین کی بڑی تعداد نظر انداز کر دیتی ہے، مگر غور سے دیکھنے پر وہ غلطیاں بہت نمایاں نظر آتی ہیں۔

اسی طرح آج یہاں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی چند کامیاب ترین فلموں میں موجود غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بالی ووڈ فلم نگری میں نو ے کی دہائی کی کامیاب ترین فلم ” دل والے دلہنیاںلے جائیں گے“ میں ایسی غلطی موجود ہے جو شاید اس کے ناظرین انداز نہیں کر سکتے، جیسا کہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے، ایک سین میں اداکارہ کاجول ہری گھاس میں کھڑی ہیں ، جبکہ اسی کا اگلا سین جس میں اداکار شاہ رخ خان ان کے ساتھ پیچھے کھڑے ہیں، وہ ہری گھاس کے بجائے سرسوں کے پھولوں پر مشتمل باغ میں لیا گیا ہے۔

ہالی ووڈ فلم میں ” فیس آف“ میں موجود واضح غلطی جس میں ادکار جون ٹریولٹا اور نیکلسن کیج حادثے کا شکار ہوئے تھے۔ اس کا ایک سین جسں میں دیکھایا گیا ہے کہ ادکار کے سر سے پہنے والا خون ان کے کپڑوں پر لگا ہے جبکہ اگلا سین جو ہسپتال میں شوٹ کیا گیا ہے اس میں وہی کپڑے بالکل صاف دکھائے گئے ہیں۔

”مسٹر پرفیکٹ“ کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکار کی فلم دھوم بھی کئی تکنیکی غلطیوں پر مشتمل ہے جو کہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ انسان کبھی بھی مکمل طور پر درست نہیں ہو سکتا۔ اس فلم کا ایک سین جس میں انہوں نے اپنے جڑوا بھائی کا بائیاں ہاتھ پکڑ رکھا ہے لیکن اسی کا اگلا سین جس میں اسی ہاتھ کو پکڑے ہوئے گرتے ہیں اور بچانے کیلئے ان کے بھائی کا بائیں کے بجائے دائیاں ہاتھ سامنے نظر آتا ہے۔

بالی ووڈ میں 100کروڑ کی سطح عبور کرنے والی ایک اور فلم ”ریس2 “ میں بھی ایک غلطی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس فلم میں کا سین جس میں ادکارہ دپیکا باڈوکون نے ”براون “ جشمہ پہن رکھا ہے جو اگلے ہی سین میں ” کالے “ رنگ سے تبدیل ہو جاتا ہے۔