پی ایس ایل سے چند روز قبل 12 غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت سے معذرت کر لی

پی ایس ایل سے چند روز قبل 12 غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت سے معذرت کر لی

لاہور: پی ایس ایل کو مستقبل میں پاکستان لانے کے خواب آغاز ہی میں ٹوٹ گئے . دوسرے ایڈیشن میں اسٹار پلئیرز نے شرکت کرنے سے انکار کیا . تو پی سی بی نے میڈیا کو بتانا بھی گوارا نہ کیا .
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے چوری چھپے پلئیرز کے متبادل ڈھونڈنے کے لیے ڈرافٹنگ بھی کرادی گئی. پی ایس ایل سے معذرت کرنیوالے پلئیرز میں لاہور قلندرز کے ڈیرن براوو،کارلوس براتھویٹ، ڈیوچچ ، شون ٹیٹ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے براتھویٹ ، پاول ، محمد نبی ، ڈیوڈ ویلی جبکہ پشاورزلمی کے محمد شہزاد ، الیکس ہیلز، شکیب الحسن اور تمیم اقبال شامل ہیں .سوشل میڈیا پر ڈرافٹنگ کی وجہ ان پلئیرز کی انجریز یا این او سی کی عدم دستیابی بتائی گئی .
ڈرافٹنگ میں پشاور زلمی نے شہزاد کی جگہ دلشان ، ہیلز کی جگہ سیموئلز ، تمیم کی جگہ آندرے فلیچر کو لیا . لاہور قلندرز نے Anton Devcich کی جگہ نیوزی لینڈ کے جیمز فرینکلن کو لیا .براووہ کی جگہ جیسن روئے ، شون ٹیسٹ کی جگہ کرس گرین کو شامل کیا . کوئٹہ کی ٹیم نے پاؤل کی جگہ پریرا تھیسارا ، محمد نبی کی جگہ ریلی روسو ، ڈیوڈ ویلی کی جگہ نیتھن میکولم کو جبکہ کارلوس براتھویٹ کی جگہ معین علی کو لیا ہے .