ہزاروں خواب آنکھوں میں سجانےوالی کالج طلبہ چل بسی

چھٹی نہ ملی موت مل گئی، فیصل آباد کے سرکاری کالج کی انتظامیہ نے غفلت کی انتہا کردی

ہزاروں خواب آنکھوں میں سجانےوالی کالج طلبہ چل بسی

فیصل آباد : چھٹی نہ ملی موت مل گئی، فیصل آباد کے سرکاری کالج کی انتظامیہ نے غفلت کی انتہا کردی۔ طبعیت کی خرابی پر لڑکی کو گھر جانے کی اجازت نہ دی ۔ دوگھںٹے بعد طالبہ کو اسپتال منتقل کیا  لیکن طبیعت سنبھل نہ سکی۔دو دن تک کوما میں رہنے کے بعد اجالا دم توڑ گئی۔

فیصل آباد کے سرکاری کالج میں غفلت کی انتہاہوگئی۔دو دن تک کوما میں رہنے کے بعد اجالا دم توڑ گئی۔طبعیت کی خرابی پر اجالا کو گھر جانے کی اجازت نہیں ملی تھی۔دو گھنٹے تڑپنے کے بعد ایمبولینس بلوائی گئی۔

گورنمنٹ کالج خواتین میں تھرڈ ائیر کی طالبہ کی طبیعت خراب ہوئی تومبینہ طورپرپرنسپل نے اسپتال لیجانے کی اجازت نہ دی۔دوگھںٹے کی تاخیرکےبعد طالبہ کواسپتال منتقل کیا گیامگربہت دیرہوچکی تھی۔دو روز کومہ میں رہنے کےبعداجالا آج اسپتال میں دم توڑ گئی۔ اس کےورثا نےلاش سڑک پر رکھ کراحتجاج کیا۔

مظاہرین نےٹائرجلا کرشیخوپورہ روڈ کوٹریفک کے لئےبند کردیاتوپولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ایس ایچ اوکاکہناہےکہ  پولیس تفتیش کر رہی ہے، کالج انتظامیہ کی غفلت ہوئی تو قانونی کارروائی کریں گے۔علم کی روشنی سےاجالے کا خواب لئےاجالا موت کے اندھیروں میں چلی گئی ۔کالج انتظامیہ کی مبینہ غلفت نے اجالا کی زندگی کا چراغ بجھا دیا۔