کیوی فروٹ کے ایسے فوائد جن سے آپ آج تک بے خبر تھے

کیوی فروٹ کے ایسے فوائد جن سے آپ آج تک بے خبر تھے

لاہور: ” کیوی فروٹ“ یو ں تو اپنے سبز رنگ اور مزے دار ذائقے کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کرتا ہے مگر اس میں بہترین غذائی اجزاءکی وجہ سے لوگ اس کے استعما ل کو اپنی خواراک کا لازمی حصہ بنا لیں گے۔ کیونکہ اس فروٹ کی ابتدا نیوزی لینڈ سے ہوئی اسی لئے اس کا نام نیوزی لینڈ کے کیو ی برڈسے منسوب کر کے ” کیوی فروٹ“رکھا گیا۔

ماہرین نے اس پھل کے پانچ ایسے فائدے بتا دیے جو اس کی مقبولیت میں دس گنا تیزی کیساتھ اضافہ کر ینگے۔ ماہرین کے مطابق یہ پھل پانچ خطرناک بیماریوں سے انسان کو محفوط رکھتا ہے۔ یہ امراض درج ذیل ہیں۔
دلی امراض :
کیوی فروٹ دلی امراضکےشکار افراد کیلئے انتہائی مفیدہے اس پھل سے انسان 15 فیصد تک دلی امراض سے محفوظ رہتا ہے۔
شوگر :
کیوی فروٹ کا استعمال انسان کو شوگر سے محفوط رکھتا ہے۔
ہاضمہ:
کیوی فروٹ میں ایسے پروٹینز شامل ہوتے ہیں جو کہ خوراک ہضم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
بلڈ پریشر:
کیوی فروٹ میں پوٹاشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ انسانی جسم میں بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے۔
جلد :
کیوی فروٹ میں شامل وٹامن ای انسانی جلد کو بہت سے بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

مصنف کے بارے میں