فیس بک نے پھر خاموشی سے بڑی تبدیلی کر دی

فیس بک نے پھر خاموشی سے بڑی تبدیلی کر دی

نیویارک: فیس بک نے ایک بار پھر آپ کی پروفائل میں بہت بڑی تبدیلی خاموشی سے کردی ہے جو ہوسکتا ہے آپ کی نظروں سے گزر کر بھی نہ گزری ہو۔

فیس بک نے اپنی سائٹ پر لوگوں کے میسجز پڑھنے کا انداز بدل دیا ہے اور فیس بک ڈیسک ٹاپ کے پرانے لے آﺅٹ کو میسنجر کے ویب ورژن سے بدل دیا گیا ہے۔ یہ ایسی تبدیلی ہے جو کہ فیس بک صارفین کو ڈیسک ٹاپ پر بھی اس کی موبائل ایپ جیسا تجربہ فراہم کرے گی۔

ویسے تو ہوم سکرین پر دوستوں سے چیٹنگ بالکل پہلے کی طرح ہوگی یعنی ہر چیٹ کےلئے الگ پوپ اپ ونڈو مگر ان باکس آئیکون کو میسنجر کے لوگو سے بدل دیا گیا ہے۔ ایک بار جب آپ اس لوگو پر کلک کریں گے تو آپ براہ راست میسنجر انٹرفیس میں پہنچ جائیں گے۔

آپ آسانی سے میسنجر کے ان باکس فیچر میں چیزیں تلاش کرسکتے ہیں کیونکہ اس میں ایس پیغامات کو تلاش کرنا آسان ہوگا جو آپ کو کسی ایسے اکاﺅنٹس آئیں گے جو آپ کے فرینڈ نہیں۔ فیس بک میسنجر کے سربراہ ڈیوڈ مارکوس نے اس تبدیلی سے چند روز قبل کہا تھا کہ ایک ارب سے زائد افراد موبائل پر میسنجر کو استعمال کررہے ہیں جبکہ ڈیسک ٹاپ پر بھی صارفین کی کافی بڑی تعداد اسے استعمال کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم سے لوگوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں ان دونوں کو اکٹھا کیا جائے جیسا موبائل ایپ میں ہے، ہم صارفین کو مطمئن کرنا چاہتے ہیں اور میسنجر کے فیچرز کو تمام پلیٹ فارمز پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں