یوٹیوب نے بھی فیس بک کی طرح یہ اہم سہولت متعارف کروا دی۔۔۔!!!

یوٹیوب نے بھی فیس بک کی طرح یہ اہم سہولت متعارف کروا دی۔۔۔!!!

کیلی فورنیا: ویڈیو شیئرنگ کی مشہور ویب سائٹ یوٹیوب نے صارفین کے لیے چیٹ میسنجر کی سہولت متعارف کروادی، جس کے بعد اب یوٹیوب صارفین ایک دوسرے کے ساتھ تحریری پیغامات، ویڈیوز شیئر کرسکیں گے۔

انٹرنیٹ کی دنیا میں ویسے تو یوٹیوب پر لوگوں کو ویڈیوز دیکھنے یا ان پر تبصرہ کرنے سے فرصت نہیں ملتی مگر گوگل کے خیال میں وہاں پر چیٹ کی گنجائش موجود ہے جس کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے ایب میسنجر متعارف کرادی ہے۔

یوٹیوب کی یہ ایپ فیس بک میسنجر کی طرح بنائی گئی ہے، جسے صارف باآسانی استعمال کرتے ہوئے وڈیوز، تحریری پیغامات اور لنکس ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرسکیں گے اور انہیں اس کام کے لیے کسی دوسری ایپ کا سہارا لینا نہیں پڑے گا۔

ویڈیو شیئرنگ کی معروف ویب سائٹ کی جانب سے یہ آزمائشی سروس صرف کینیڈا کے صارفین کے لیے متعارف کروائی گئی ہے تاہم اسے جلد ہی دیگر ممالک میں بھی باضابطہ متعارف کروا دیا جائے گا۔ یویٹوب کا میسنجر صرف مسیجنگ کے لیے ہی تیار کیا گیا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ گوگل اور یوٹیوب کی جانب سے پیش کردہ نیا چیٹ فیچر فیس بک سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتا ہے۔

خیال رہے گوگل نے گزشتہ سال  یہ آئیڈیا پیش کیا تھا کہ صارفین یوٹیوب پر براہ راست ایک دوسرے کے پیغامات بھیج سکیں اور اس کی ایک جھلک مئی 2016 میں پیش کی تھی۔

مصنف کے بارے میں