رشی کپور نے اپنی کتاب ”کھلم کھلا“ میں سب کچھ کھول دیا، اپنے والد کو بھی نہ بخشا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کی کامیابی میں ان کے ساتھی فنکاروں کا تعاون رہا ہے۔

رشی کپور نے اپنی کتاب ”کھلم کھلا“ میں سب کچھ کھول دیا، اپنے والد کو بھی نہ بخشا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کی کامیابی میں ان کے ساتھی فنکاروں کا تعاون رہا ہے۔ رشی کپور نے اپنی سوانح حیات ’’کھلم کھلا‘‘ میں لکھا ہے کہ ششی کپور، شتروگھن سنہا، دھرمیندر اور ونود کھنہ جیسے فنکاروں نے امیتابھ کے ساتھ سیکنڈری رول نبھا کر ان کے کرداروں کو تقویت بخشی۔ رشی نے کہا کہ امیتابھ عظیم فنکار ہیں لیکن ہم بھی کم نہیں تھے۔ ہمارامقابلہ ہمیشہ امیتابھ کی قابلیت سے کیا جاتا تھا۔